چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا تملناڈو میں کونور کے نزدیک ایک ہوائی حادثے میں انتقال ہوگیا

چیف آف ڈیفینس اسٹاف بپن راوت کا آج ایک فضائی حادثے میں انتقال ہو گیا۔ بھارتیہ فضائیہ نے بتایا کہ دفاعی افواج کے سربراہ بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور ہیلی کاپٹر پر سوار دیگر گیارہ افراد اِس افسوسناک حادثے میں انتقال کر گئے۔ بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر MI17 V-5 ، جس میں چیف آف ڈیفینس اسٹاف اور دیگر 13 افراد سوار تھے، آج تمل ناڈو کے NILGRIS ضلعے میں Coonoor کے نزدیک جنگلاتی علاقے میں گر گیا۔ عملے کے افراد کے علاوہ دفاعی افواج کے سربراہ بپن راوت کا عملہ اور ان کے اہل خانہ بھی اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جو گر گیا۔

مسافروں میں مدھولیکا راوت جو کہ Defence Wives Welfare Association کی صدر تھیں، برگیڈیئر L S Lidder، جو کہ سربراہ کے DA تھے، لیفٹیننٹ کرنل ہرجندر سنگھ جو کہ سربراہ کے SO تھے اور پانچ PSO شامل تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر Sulur ایئر بیس کی طرف جا رہا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کل ہیلی کاپٹر گرنے کے اس حادثے پر پارلیمنٹ میں بیان دے سکتے ہیں۔

یہ حادثہ مبینہ طور پر کہرے کی صورتحال کی وجہ سے Visibility کم ہوجانے کی وجہ سے ہوا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے جسد خاکی کو Nilgiris ضلعے میں Coonoor میں سرکاری جنرل اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالین، کابینہ کے سینئر وزرائ، ریاست کے چیف سکریٹری اور DGP، Coonoor جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں