نئی دہلی سلمان خورشید نے حال ہی میں ایک کتاب لکھی ہے۔ اس کے بعد ملک بھر میں کہرام مچ گیا ہے۔ محبوبہ مفتی جہاں سلمان کی حمایت میں سامنے آئی ہیں وہیں اب وشو ہندو پریشد نے بھی محاذ کھول دیا ہے۔ چنانچہ شاہجہاں پور میں ہفتہ کو وی ایچ پی نے سلمان خورشید کا پتلا ندرآتش کیا اور زبردست نعرے لگائے۔ یہی نہیں وشو ہندو پریشد نے خورشید کی زبان کاٹنے کی دھمکی بھی دی۔
وشو ہندو پریشد نے تھانہ صدر بازار علاقہ کے کھرنی باغ چوراہے پر سلمان خورشید کا پتلا جلایا۔ اس دوران تقریباً 20 سے 25 وی ایچ پی کارکنوں نے پتلا نذر آتش کیا۔ انہوں نے سلمان خورشید کی زبان کاٹنے کی بات بھی کی۔ اس دوران کارکنوں کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو پاکستان بھیجا جائے۔
وی ایچ پی کے ضلع وزیر راجیش اوستھی نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کو سلمان خورشید کی کتاب پر فوری پابندی لگانی چاہیے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے۔ وشو ہندو پریشد کا کہنا ہے کہ سلمان خورشید جیسے لوگوں کو ہندوستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کو پاکستان بھیجا جائے۔
حال ہی میں سلمان خورشید نے ’سن رائز اوور ایودھیا‘ نامی کتاب لکھی ہے۔ اس کتاب پر ہی سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ کیونکہ سلمان خورشید نے اپنی کتاب میں ہندوتوا کو نشانہ بنایا ہے۔ خورشید کی کتاب میں متنازع لائنوںپر وشو ہندو پریشد برہم ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج