حیدرآباد ۵ نومبر(پی ایم آئی)ممبی ہائیکورٹ کے سینیر ایڈووکیٹ جناب افضل امام نےوقفے وقفے سے اہل اسلام بلخصوص شیعہ مسلمانوں کےجذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔تا کہ قومی اتحاد و بھائی چارہ کی فضا مکدر نہ ہوواضح رہے کے اس سے قبل بھی افضل امام جو ملک کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں متعدد مرتبہ فلموں سے دل آزار مناظر کو حدف کروایا ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں فلم ڈائریکٹر میرا نائر سے بابھی بات کی ہے۔سید افضل امام ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ممبئی نے بتا یا کےفلم A Suitable Boy 1993 میں وکرم سیٹھ کے اپنائے گئے ناول پر مبنی ہے اور اسے اینڈریو ڈیوس نے لکھا تھا، یہ 2020 میں Netflix اور دیگر مقامات پر ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کی ہدایت کاری ایک آرٹ فلم ڈائریکٹر میرا نائر نے کی ہے اور شمیت امین نے تبو، ایشان کھٹر اور دیگر کو کاسٹ کیا ہے۔ ایک منظر میں تعزیہ کے ساتھ محرم کا جلوس ایک گلی سے گزر رہا ہے کہ اچانک کچھ شرپسندوں نے تعزیہ کو دھکا دے کر نیچے گرا دیا جو کہ انتہائی قابل اعتراض ہے اور اس سے مسلمانوں کے بالعموم اور شیعہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ میں اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں اور انشاء اللہ جلد ہی متعلقہ لوگوں سے نمٹنے کے لیے قانونی طریقہ اختیار کروں گا۔ کمیونٹی کے اراکین کی معلومات کے لیے مختصر قابل اعتراض منظر ویڈیو کلپ کی صورت میں یہاں موجود ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج