حیدرآباد۲۳’اکٹوبر(پی ایم آئی)ریاستی بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدرجناب افسر پاشاہ نےٹی آر ایس پر الزام لگایا کےوہ حضور آبادمیں کامیابی کے لئے سرکاری مشنری کا استعمال کر رہی ہےتاہم وہ کراری شکست کا سا منا کرے گی۔انہوں نےآج حضورآباد حلقہ اسمبلی کے ضمنی چناؤ میںانتخا بی مہم میں حصہ لیتے ہوئے بی جے پی امید وار ایٹلا راجندر کے حق میں زبردست مہم چلائی اورگھر گھر جا کر رائے دہندوں سےملاقات کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ا فسر پاشاہ نے کہا کےسی آر خوشکن وعدوں میںسر فہرست اور عملی میدان میں صفرہیں۔اقلیتی مورچہ کے صدر نے ٹی آر ایس حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کے اقلیتوں کے حصہ میں صرف وعدے اور اعلانات دکھائی دیتے ہیں۔ ، کے سی آر حکومت نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی حالت میں سدھار پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ حد تو یہ ہوگئی کہ حکومت نے اقلیتوں کے حق میں جو احکامات جاری کئے گئے ، ان پر عمل آوری تک نہیں ہوئی ہے۔ ہر سال بجٹ میں اقلیتی بہبود کیلئے جو رقومات مختص کی جاتی ہیں وہ مکمل طورپر خرچ نہیں ہوپاتی۔ انہوں نے سوال کیا کے اسکیمات پر عمل آوری کے لئے آخر ذمہ دار کون ہے ۔۔انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے بھاگیہ نگر سٹی یونٹ کے صدر ضیا آفندی اورا سٹیٹ لیڈر عقیل مرزا نے کہا کے تو اب ٹی آر ایس نے ریاست میں مسلم کمیونٹی کو اہمیت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہذا تمام اقلیتی اداروں جیسے اقلیتی کمیشن (minority commission)، اقلیتی فنانس کارپوریشن (minority finance corporation) اور اردو اکیڈمی (Urdu Academy) میں تمام نامزد کردہ عہدے گزشتہ سات سال میں ٹی آر ایس کے دور میں صرف ایک بار بھرے گئے تھے۔ اب مذکورہ تمام اداروں میں 2020 سے چیئرمین کے عہدے خالی ہیں اور ٹی آر ایس حکومت نئے چیئرمین کو نامزد کرنے کے حق میں نہیں ہے۔حلقہ اسمبلی حضور ؤباد کےاقلیتی علا قوں کا دورہ کرتے ہوئےایٹلا را جندر کوکا میاب بنا نے کی اپیل کی۔ان قائدین نے اقلیتی مالیتی کاپوریشن اور اردو اکیذمی کی حالت زار’علاوہ وقف بورڈکی کار کردگی کو غیر اطمنان بخش قرار دیا۔اور کہا کےشادی مبارک اسکیم کے ہزاروں درخواست گذارامداد کے منتظر ہیں۔ان قائدین نے اقلیتی رائے دہندوں پر زور دیا کے وہ ان سے کی گئی نا انصافیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئےبی جے پی امیدوار ایٹلا راجندر کے حق میں اپنا قیمتی دیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج