آل انڈیا شیعہ سماج کے وفد کی محمود علی سے ملاقات
حیدرآباد۔30جولائی(پی ایم آئی)آل انڈیا شیعہ سماج کا ایک وفد میر فراست علی باقری کنوینر سماج کی قیادت میں وزیر داخلہ مسٹر محمد محمو د علی کے دفترو اقع لکڑی پل میں ملاقات کی۔وفد میں جناب سید قسیم حیدر رضوی صدر ‘ مولانا ظفر الحسن جنرل سکریٹری اور مرزا محمد علی شامل تھے۔وفد نے سابقہ میں محرم میں کئے گئے بہترین انتظامات کی ستائش کی اور آئندہ ماہ محرم میں بھی بہترین انتظامات کیلئے نمائندگی کی۔کوہ مولاعلی کے پہاڑ پر ریمپ کی سہولت دی گئی اس کے دوسرے مرحلہ کے تعمیری کاموں کی پہلی قسط 2کروڑ 6 لاکھ روپے کی جلداز جلد منظوری کا بھی مطالبہ کیا جس پر وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش رائو سے بات چیت کرتے ہوئے رقم کی منظوری کا تیقن دیا۔وفد نے کہا کہ کوہ مولا علی کے پہاڑ پر پہلے مرحلہ کے تحت تعمیری کام محمد محمود علی کی خصوصی دلچسپی کے باعث تکمیل کو پہنچے ہیں جبکہ دوسرا مرحلہ کا بھی بہت جلد شروع ہوگا۔محمد محمود علی نے آل انڈیا شیعہ سماج کے صدر سید قسیم حیدر رضوی اور مولانا ظفر الحسن جنرل سکریٹری کی پہلی بار حیدرآباد آمد پر شال پوشی و گلپوشی کی۔وفد نے کہا کہ ریاستی حکومت شیعہ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے بھی ممکنہ اقدامات کرے گی۔وفد نے وزیر داخلہ محمد محمو د علی سے اظہار تشکر کیا۔
ہندوستان میں ایچ ایم پی وی کے 9 کیس
تروپتی مندر کے احاطے میں بھگدڑ، چار عقیدت مندوں کی موت، کئی زخمی،وزیراعلیٰ نے دکھ کا کیااظہار
دہلی انتخابات: ، جیل میں بند شفاء الرحمٰن اوکھلا سیٹ سے مجلس اتحادالمسلمین کے امید وار
ہندوستان میں کو ن سی ریاست میں ایم بی بی ایس کی سب سے زیادہ سیٹیں؟
: 200 کلو سے زائد وزنی بم اور میزائل اسرائیل کو دے گا امریکہ، 8 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ