یدرآباد، 23 جولائی — ممتاز فارسی اسکالر پروفیسر سید عین الحسن، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے نئے وائس چانسلر مقر کیے گئے ہیں یونیورسٹی کو وزارت تعلیم سے موصولہ اعلامیہ کے مطابق ، صدر جمہوریہ ہند نے اردو یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے پروفیسر سید عین الحسن کو پانچ سال کی مدت کے لئے یونیورسٹی کا پانچواں وائس چانسلر مقرر کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔
پروفیسر عین الحسن، فارسی و مطالعاتِ وسطی ایشیائی علوم کے پروفیسر کی حیثیت سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس سے قبل وہ ڈین، اسکول آف لینگویج، لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز، جے این یو کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہی