تلنگانہ میں پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ ماحول پروان چڑھ رہا ہے۔وزیر داخلہ محمود علی

حیدر آباد ۲۳ ،جولائی(پی ایم آئی)محکمہ پولیس ہی کی وجہ سے سماج میں امن و امان قائم رہتا ہے ۔ پولیس عہدیدار اپنےگھروں سے زیادہ اپنی ڈیوٹی پر وقت گزارتے ہیں۔ ان ہی کی خدمات اور قربانیوں سے عوام اپنے گھروں میں چین و سکون سے زندگی بسر کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے حیدرآباد کے کونڈا پور میں منعقدہ پولیس پریڈ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ محکمہ پولیس ، جدید ٹکنالوجی کا عمدہ استعمال کررہی ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں اس کی سراہنا کی جارہی ہے۔آگے کہاکہ تلنگانہ پولیس نے فرینڈلی پولیس طریقہ کار کو اختیار کیاجس کی وجہ سے تلنگانہ میں پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ ماحول پروان چڑھ رہا ہے اور عوام بغیر کسی ہچکچاہٹ کے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنی شکایات درج کروا رہے ہیں۔ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔وزیر موصوف نے کہا کہ قیام تلنگانہ کےبعد حکومت تلنگانہ نے پولیس کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کی جملہ 29,000 جائیدادوں کو پر کیا ہے۔ملک بھر میں پہلی مرتبہ تلنگانہ حکومت نے محکمہ پولیس میں خواتین کے لیے33 فیصد ریزرویشن متعارف کرا تے ہوئے اس پر عمل کیا ہے۔جس کی وجہ سے خواتین کی بڑی تعدادمحکمہ پولیس میں تقرر ہوئی ہے۔خواتین پولیس ملازمین کی وجہ سے خواتین درخواست گزاروں کو سہولت فراہم ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ بے روزگاروں کو ملازمت فراہم کرنے کے مقصد سے تلنگانہ حکومت ،محکمہ پولیس میں حدِ عمر میں 3 سال کا اضافہ کیاہے ۔ جس سے کئی بے روزگاروں نے اسفادہ حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ پولیس لا اینڈ آرڈر کو ریاست بھر میں سختی سے نافذ کررہی ہے،ریاست میں جوے خانوں کو منسوخ کردیا گیا ہے،گھناؤنے جرائم کرنے والوں پرپی ڈی ایکٹ نافذ کیا جارہا ہے ۔ اور کہا کہ تلنگانہ حکومت ، ریاست کی ترقی ، پولیس اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے اقدامات کررہی ہے۔وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اس کا سہرہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ کے سر باندھا۔اور کہا کہ کے سی آر نے محکمہ پولیس کو اہمیت دیتے ہوئے خظیر بجٹ فراہم کیا جس سے محکمہ کو ترقی دینے میں سہولت ہورہی ہے۔انہوں نے ٹریننگ یافتہ 466 پولیس کانسٹیبلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو وقت مقررہ پر پورا کریں اور اپنی مہارتوں کے ذریعہ اپنے محکمہ میں اپنی شناخت بنائیں۔ وزیر داخلہ نے محکمہ پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے مشکل دور میں محکمہ پولیس کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔اسی دوران آٹھویں بٹالین کے پرنسپل اور اسٹاف نے کافی محنت اور احتیاط کے ساتھ ٹریننگ مکمل کروائی ہے جس کے لیے وہ مبارکبادی کے مستحق ہیں۔آخر میں انہوں نے ٹریننگ یافتہ پولیس کانسٹیبلوں اور ان کے افراد خاندان کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ دلچسپی، لگن، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں ۔اور عوام سے اچھا برتاؤ کریں تاکہ خود کا، تلنگانہ پولیس اور ریاست کا نام روشن ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں