حیدرآباد؍۲۰ جولائی(پی ایم آئی)تلنگانہ اسٹیٹ کے وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی نےیقین دلایا کے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے محرم الحرام کےموقع پر کے سی آر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور انتظامات میں کوئی کثر با قی نہیں رکھی جائے گی۔حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عزاداروں او عقیدتمندوں سے ہر ممکنہ تعاون کیا جائے گا۔انجمن لببیک یا حسینؑکے صدر میر لائق علی اور سکریٹری رضا اصفحا نی نے وزیر داخلہ سے آج ملاقات کر تے ہوئے ایک یاد داشت پیش کی۔صدر انجمن و معروف ٹی آر ایس لیڈر لائق علی نےمحرم سے متعلق تبادلہ خیال کیا اورگذشتہ برسوں کے دوران ریا ستی حکومت کی جانب سےکئے گئے بھر تعاون پر اظہار تشکر کیا۔صدر انجمن لائق علی کے بموجب حکومتی سطح پر محرم کے سلسلے میں اجلاس بہت جلد طلب کیا جائے گا۔(پی ایم آئی)
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج