نئی دہلی ، 20 جولائی ۔ پارلیمنٹ کے ما نسون اجلاس میں اپوزیشن کے سخت رویہ کے جواب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اپوزیشن کورونا وبا میں حکومت کی کامیابی سے مایوس ہے اور اسی وجہ سے وہ بحث سے دور بھاگ رہی ہے۔
مسٹر مودی نے یہ باتیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے صحافیوں کو بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ وبائی بیماری ہمارے لئے سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک انسان دوست مسئلہ ہے۔ گزشتہ ایک صدی میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب آبادی کے ایک بڑے حصے کو اناج دیا گیا اور ہم اسے کامیابی کے ساتھ انجام دینے میں کامیاب رہے۔ ہم نے یہ کام احسان کے جذبے سے نہیں بلکہ فرض سمجھ کر کیا ہے۔
مسٹر جوشی نے کہا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے اپوزیشن کے موقف پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں لوگوں کے مسائل نہیں اٹھانے دے رہی ہے۔ کانگریس کا خیال ہے کہ اقتدار اور وزیر اعظم کا عہدہ ان کا حق ہے اور وہ اسی جذبے سے کام کر رہا ہے۔ حکومت یہ چاہتی ہے کہ ایوان میں ایک بھرپور اور بامعنی گفتگو ہونی چاہئے۔ گزشتہ دو سالوں سے ملک کو اس وبائی بیماری کا سامنا ہے۔ لیکن حزب اختلاف کا طرز عمل بہت غیر ذمہ دارانہ ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج