حیدرآباد۱۴ جولائی(پی ایم آئی)شیعہ یوتھ فیڈریشن آف انڈیا نےآئندہ ماہ سے شروع ہونے والے محرم الحرام کے سلسلے میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو قبل از و قت رو بہ عمل لانے کی مانگ کی ہے ۔ گذشتہ ۷ برسوں کے دوران محرم کے موقع پر کے سی آر حکومت کےبھر پور تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کے بی بی کے علم کا جلوس گنگا جمنی تہذیب کا آئنہ دار ہے ۔حکومت کو چاہئے کے وہ بی بی کے علم کی ہاتھی پر بر آمدگی کے لئے از خود دلچسپی لیتے ہوئے ا قطاع عالم کےاس تا ریخی علم کواس کے مقررہ وقت پر ہی نکا لا جائے ۔ امید ہے کے وزیر داخلہ محمد محمود علی صا حب جو خو دبھی عقیدت مند ہیں عزاداروں اورعقیدتمندوں کے جذبات کا خیا ل رکھیں گے۔ایڈوائزر نجف علی شوکت (جر نلسٹ) نے کہا کےانھیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق بی بی کے علم کی ہا تھی پر برآمدگی کے سلسلے میں نظام ٹرسٹ امور مذہبی نے تا حال نمائندگی نہیں کی ہے ۔جبکہ محرم کو ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کے ۱۰ جولائی کو فیڈریشن کے عہداروں کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں محرم ۱۴۴۳ھ اگست ۲۰۲۱کے انتظامات اور بی بی کے علم کی ہا تھی پر بر آمدگی کے علاوہ عاشور خانہ جات کے ضمن میں تبادلہ خیا ل کیا گیا۔اس خصو ص شیعہ یوتھ فیڈڈریشن کا حسب روایت سا لا نہ اجلاس طلب کیا جائے گا انہوں نے کہا کے شیعہ قوم کی فلاح و بہبود کے لئےکام کرنےوالی تنظیموں اور انجمنوں کے ذمہ داروں نےان سے ملا قات کی اورضمیر کی آواز پر سےتعاون کا اظہار کیا۔جناب شوکت نے کہا کےشیعہ قوم کے حق میں آواز بلند کر نےاور ملت ّ جعفریہ کی فلاح و بہبود کے لئے سر گرم عمل تنظیموں کا وہ خیر مقدم کر تے ہیں۔جو ذاتی و سیا سی مفادات سے بالا ترہو کر کام کر تی ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج