حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے نئے زونل نظام کی منظوری پر چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ آئندہ سے مقامی افراد کو روزگار کے موقع فراہم ہوں گے ۔ کسی جانبداری کے بغیر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے منظور کردہ نئے زونل سسٹم سے ریاست کے تمام علاقوں کے عوام کو تعلیم اور روزگار میں مساوی مواقع دستیاب ہوں گے ۔ متحدہ آندھرا پردیش کے تمام زونل سسٹم کو منسوخ کرنے کے بعد ریاست میں نیا زونل سسٹم وجود میں آیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ریاست میں 7 زونس اور 2 ملٹی زونس کو حکومت نے قائم کیا ہے ۔ اس سے مقامی افراد کو ہی روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے ۔ اس طرح کا نظام ملک بھر میں کہیں بھی نہیں ہے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ عوامی توقعات کے مطابق اقتدار کو عوام کی دہلیز تک پہونچانے کے لیے اضلاع کی تشکیل جدید عمل میں لائی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ اضلاع میں بھی خصوصی زونس کی زمرہ بندی کی گئی ہے ۔ نئے تشکیل کردہ اضلاع ملگ اور نارائن پیٹ میں نئے زونس کو شامل کرتے ہوئے قانونی حیثیت فراہم کی گئی ہے ۔ ضلع وقار آباد کے عوام کی خواہش کے مطابق مختلف اضلاع کو چارمینار زون کے حدود میں شامل کرنے پر ان اضلاع کے عوام کی جانب سے کے ٹی آر نے چیف منسٹر اور حکومت تلنگانہ سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف محکمہ جات میں تاحال 1,33,000 لاکھ سرکاری ملازمتیں نوجوانوں کو فراہم کی گئی ہے ۔ جب کہ خانگی شعبوں میں گذشتہ 7 سال کے دوران آئی پاس کے ذریعہ لاکھوں کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ ریاست میں ہزاروں کمپنیاں قائم ہوئی ہیں اور 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف 95 فیصد ملازمتیں مقامی افراد کو حاصل ہونے کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ دوسری خانگی کمپنیوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر ان کمپنیوں کو مراعات دی جارہی ہیں ۔۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج