محرم کے سلسلے میں حکومت سے شیعہ ڈیو لپمنٹ آرگنائزیشن تلنگانہ اسٹیٹ کی نمائندگی۔سید لائق علی

حیدرآبادیکم جولائی۔(پریس نوٹ)حکومت تلنگانہ کی جانب سےمحرم الحرام کے موقع پر کئے جانہ والے اقدامات کو بر وقت روبہ عمل لانے کی مانگ کرتے ہوئے شیعہ تنظیموں نے ٹی آر ایس حکومت کو متوجہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ریاستی حکومت کو پیش کی گئی یاد داشت میں کہا گیا ہےکہ محرم کا احترام کرتے ہوئےسرکاری سطح پر محرم کے سلسلے میں کئے جانے والا اجلاس کم از کم ایام عزا سے ایک ما قبل طلب کیا جا نا چا ہیئے ۔تا کہ جی ایچ یم سی کی جانب سے کئے جانےاقدامات قبل از محرم تکمیل کئے جا سکیں۔دیکھا جا رہا ہے کےمحرم کے دوران سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی سے عزاداروں کو مشکلات کا سا منا ہےاور جلد بازی میں کیا جانے والا کام پا ئیداربھی نہیں ہو تا۔
بر سر اقتدارجماعت ٹی آر ایس کے سینیر قائد و میناریٹی ڈپارٹمنٹ کےسابق اسٹیٹ سکریٹری سید لائق علی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤاور وزیر داخلہ سید محمود علی کے عوامی خدمات شیعہ قوم سےکئے گئے بھر پور تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا کے شیعہ ڈیولپمنٹ آرگنا ئزیشن تلنگانہ اسٹیٹ اورانجمن ین لبیک یا حسین ؑ ؑنےمحرم کے سلسلے میں موثر نمائندگی کی ہےلائق علی جو متذکرہ تنظیموں کے صدر بھی ہیں بتا یا کے سید کمیل علی ور سید سیف علی خاں رضوی نےجی ایچ ایم سی سے یہ بھی مانگ کی ہے کےعاشور خانوں آہک پاشی اورمرمت کے لئے2019اور 2020 میں جاری کئیے گئے فنڈس کی تفصیلات عوام کے سامنے لا ئی جائیں کے آیا تمام عاشور خانوں کی بحا لی اور مرمت کا کام ہوا ہے یا نہیں اسکی تحقیقات ضروری ہے۔اسکے علاوہ عاشور خانوں کا مکمل پتہ معہ بلدی نمبر کے ساتھ دیا جائے جی ایچ ایم کا جانب سے جاری کی گئی فہرست میں بلدی نمبر درج نہیں ہے۔ایسی شکایتیں بھی وصول ہوئی ہیں کےمبینہ طوپربعض عاشور خانوں کا کام نہیں کرایا گیا ۔تا ہم فنڈس بھی حاصل کر لئے جانے کی بھی شکایات ملی ہیں ۔ان شکایات کی ویجلنس یا سی بی سی آئی ڈی کے ذریعہ جانچ کی جائے۔جی ایچ ایم سی کی فہرست میںبعض عاشور خانوں کا نام ایک سے زائد مر تبہ آیا ہے۔بر سر اقتدار جماعت کے سر گرم اقلیتی قائد ہو نے کے سبب شیعہ برادری کی تنطیموں کے علاوہ نوجوانوں نے بھی انھیں مسا ئل سے واقف کر وایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں