ملک بھر میں جاری ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت اب تک 32کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ افرادکے ٹیکے لگائے گئے

ملک بھر میں جاری ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت اب تک 32کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ افراد کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ آج وزارت صحت نے بتایا ہے کہ روبہ صحت ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 96 اعشاریہ آٹھ سات فیصد ہو گئی ہے۔ مجموعی طور پر دو کروڑ 93 لاکھ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران لگ بھگ 57 ہزار مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔لگاتار 47 ویں دن روزانہ نئے مریضوں کے مقابلے میں روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔ 102دن کے بعد یومیہ مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے کم رہی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 37ہزار سے زیادہ نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں میں 907 اموات کی خبر ملی ہے۔ اس طرح ملک میں مرنے والوں کی کُل تعداد تین لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جانچ کرنے کی صلاحیت میں تیزی لانے کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 40 کروڑ 81 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کئے جا چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں