فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے کہاہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے تاریخی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقاتکیلئے باہمی دفاعی تعاون ایک اہم ستون بن چکا ہے ۔ بنگلہ دیش کے اپنے تین روزہدورے کے آخری دن آج Jessore میں واقع BAF اکیڈمی میں پریزیڈنٹ پریڈ 2021 کے موقع پر مہمانِ خصوصی کیحیثیت سے کمیشن دیئے جانے کی تقریب کے موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان فوجی سطح کے تعلقات کے تمام پہلووں پر تیزی سے پیشرفت کی جارہی ہے ۔ فضائیہکے سربراہ نے ، اِس تقریب کو دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقاتکی بہترین صورتحال کی عکاسی کرنے والی تقریب قرار دیا ، جو کہ باہمی اعتماد اورمفاہمت پر مبنی ہے ۔
انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ آزادی کی جنگ کے تاریخی 50ویں سال کے دوران BAFA میں ، اُن کی موجودگی دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہیمضبوط اور کثیرجہتی شراکت داری کو اور قوت عطا کرے گی ۔ اس کے بعد وہ وطن واپسیکیلئے بنگلہ دیش سے روانہ ہوگئے ۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی فضائیہ کے کسی سربراہ کوBAFA کی پریڈ کا جائزہ لینے کا اعزازملا ہے ۔ بنگلہ دیش میں اپنے قیام کے دوران فضائیہ کے سربراہ نے بنگلہ دیش کیفضائیہ کے سربراہ سے اور فوجی سربراہ نیز مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر سےتبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ کےدوران باہمی مفاد اور مواقع کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ دفاعی تعاون کے تمام امور کو مزید مضبوطکیا جاسکے ۔
اس برس فضائیہ کے سربراہ بھدوریا کا بنگلہ دیش کا یہ دوسرادورہ ہے ۔ مارچ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش دورے سے قبل وہ فروری میںبنگلہ دیش گئے تھے۔