لداخ میں اگلے سال پندرہ اگست تک چوالیس ہزار سے زیادہ گھروں کو پائپ کے ذریعےپانی فراہم کرنا اوّلین ترجیح آر کے ماتھر

لداخ میں لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے اگلے سال 15 اگست تک 44 ہزار 82 گھروں کو پائپ کے ذریعے پانی فراہم کرنے کو اوّلین ترجیح دی ہے۔ انھوں نے کل نوجوانوں سے متعلق پالیسی، تعلیم اور جل جیون مشن کے بارے میں لداخ Conclave کی صدارت کی۔ لداخ اُن چار ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں شامل ہے، جنہوں نے اگلے سال اگست تک یہ مشن مکمل کرنے کا عہد کیا ہے۔لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے لیہہ اور کرگل ضلعوں میں جل جیون مشن مکمل کرنے کو اوّلین ترجیح دی ہے۔ انھوں نے اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں اِس مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں جل شکتی وزارت کے سکریٹری بھرت لال نے ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔ جناب ماتھر نے کہا کہ بھارت کے 75ویں یومِ آزادی سے پہلے ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے مقصد سے جل جیون مشن مرتب کیا گیا ہے۔ اِس موقع پر جل شکتی محکمے کے سکریٹری نے کہا کہ مشن کے اعلان کے دو سال میں ہی ملک میں پائپ کے ذریعے پانی کے کنکشن کی تعداد 17 سے بڑھ کر 40 فیصد ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں