حیدر آباد۔۔ بونالو تہوار کو نظام سرکار کے دور سے ہی منا یا جارہا ہے۔ اُس دور میں نظام سرکار خود اِس تہوار میں شرکت کرتے تھے۔یہ تہوار موسم برسات کی آمد پر ہندو مسلمان مل کر مناتےہیں۔اس تہور کو آشاڈا تہوار بھی کہا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے جوبلی ہلز میں واقع ڈاکٹر مرّی چنّا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی بونالو اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تلنگانہ کی ایک قدیم روایت ہے جس کو تلنگانہ عوام آشاڈا مہینے میں انتہائی عقیدت اور لگن کے ساتھ مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ، اس تہوار کی شروعات 11 جولائی سےگولکنڈہ سے ہوگی پھرسکندرآباد اور پرانا شہر میں تہوار منایا جائے گا۔اور ایک سے دو مہینے تک تلنگانہ کے تمام علاقوں میں تہوار منایا جائے گا۔وزیر موصوف کے مطابق یہ تہوار خاص طور پر حیدرآباد اور سکندرآباد میں بہت زوروں سے منایا جاتا ہے۔انہوں نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قیام تلنگانہ کے بعد سےکلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤکی قیادت والی ریاستی حکومت نے اس تہوار کوسرکاری تہوارقرار دیا ہے۔اورباقاعدگی سے منادر کمیٹیوں کو بھاری فنڈزجاری کئے جارہے ہیں ۔ تاکہ تمام انتظامات کو اچھی طرح مکمل کیا جاسکے۔وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ اس سال ریاستی حکومت نے بونالو تہوار کے انتظامات کے لیے 15 کروڑ روپئیے مختص کئے ہیں۔ تاکہ تمام بڑےمندروں کی سڑکوں کی مرمت، صفائی، بجلی کی فراہمی وغیرہ کے انتظامات کئے جا سکیں۔انہوں نے تمام مندروں کی کمیٹیوں ، مینیجمنٹس اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ عہدیداروں سے بھی اپیل کی کہ کووڈ قوانین ذہن میں رکھتے ہوئے انتظامات کریں اور تہوار کے دوران کووڈ پروٹوکال کی سختی سے پیروی کریں، ماسک کو لازمی استعمال کریں. آخر میں انہوں نے وزیراعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ کا شکریہ ادا کیا کہ بونالو تہوار کے لیے 15 کروڑ روپے منظور کئے۔ اس اجلاس میں ریاستی وزراء تلاسانی سرینیواس یادو، اندرا کرن ریڈی، ملا ریڈی، اراکین قانون ساز کونسل ، اراکین قانون اسمبلی، جی ایج ایم سی مئیرمحترمہ گدوال وجیہ لکشمی، اینڈومنٹ کمشنر انیل کمار، تلنگانہ ڈی جی پی ڈاکٹر ایم مہیندر ریڈی، حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار، راچہ کونڈا پولیس کمشنر مہیش ایم بھاگوت، سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سجنار، متعدد آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران اور دیگر شریک تھے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج