بیرونی ممالک میں مقیم ایرانیوں نے جوش و خروش کے ساتھ صدارتی انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا’ ’ حیدرآباد میں بھی رائے دہی’

’تین ممالک بشمول کینیڈا ، سنگاپور اور بحرین میں رائے دہی نہیں ہوئی

تہران، ۔۔ 13 ویں صدارتی انتخابات کا عمل دنیا بھر میں بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی بھرپور شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔

اس وقت ایران کے ساتھ ساتھ بہت سے ممالک میں ایرانی 13 ویں صدارتی انتخابات کا انعقاد کیاجا رہا ہے اور فی الحال بیرون مملک میں مقیم ایرانیوں کی شرکت کےلیے غیر ملکی ممالک میں 230 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں بھی رائے دہی کا مر کز قائم کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق تا حال 189ایرانی شہریوں نےاپنے ووٹ کا استعمال کیا۔مختلف خبر رساں اداروں سے ملنے رپورٹ کے مطابق ، 13 ویں صدارتی انتخابات بلغاریہ میں مقیم ایرانیوں کی شرکت کے ساتھ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے صوفیہ میں ایرانی سفارت خانے میں ہورہے ہیں۔
فرانس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے بھی پیرس میں ایرانی سفارتخانے میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے انعقاد کا اعلان کیا جو وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے پیرس کے پولنگ اسٹیشن میں انتخابی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ارنا کے مطابقپیرس میں ایرانی سفارتخانے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ پیرس کے پولنگ اسٹیشن میں صدارتی انتخابات کے آغاز سے کئی گھنٹے گزر چکے ہیں ، اور بہت سارے لوگ جو بدستور انتخابات میں حصہ لینے کو ایک قانونی حق اور ملک کی سرنوشت کو متاثر کرنے والے ایک سیاسی اقدام کے طور سمجھتے ہیں، اپنی شناختی دستاویزات کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر حاضر ہوکر ووٹ دینا چاہتے ہیں۔
سری لنکا کے اوما اویا اور کلمبو کے شہروں میں بھی میں 13 ویں صدارتی انتخابات ایرانی نمائندگی میں منعقد کئے جاتے ہیں۔
نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے اور حیدرآباد کے قونصلیٹ جنرل میں 13 ویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ مہم کا مقامی وقت کے مطابق آج صبح سے ہی بیلٹ باکس پر ملک میں مقیم ایرانیوں کی موجودگی کے ساتھ آغاز ہوا۔صدارتی انتخابات کے آغاز کے ساتھ ہی تھائی لینڈ میں مقیم ایرانیوں نے صبح سویرے بینکاک میں واقع ایرانی سفارت خانے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔آسٹریلیا کے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ بھی تہران کے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے شروع ہوئی۔آسٹریلیا میں ایرانی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والوں کے پہلے ووٹرز خاتون سیدہ لیلیٰ بہجت نیا” اور فاطمہ نظران تھیں۔کروشیا میں ایران کے سفیر پرویز اسماعیلی نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ جمہوریت ملک کے لئے امام خمینی اور شہدا کی میراث ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ 1400 انتخابات کا نتیجہ اسلامی ایران اور ہمارے اچھے لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔دوشنبہ میں ایرانی سفارتخانے میں ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کے روز صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔اس سلسلے میں تاجکستان میں تعینات ایرانی سفیر “محمد تقی صابری” نے انتخابات کے انعقاد اور ایرانی شہریوں کی شرکت کے لئے شرائط کو سازگار قرار دیتے ہوئےکہا کہ دوشنبہ میں صبح آٹھ بجے سے ایرانی سفارت خانے میں صدارتی انتخابات کا آغاز ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجکستان میں ایرانی شہری کی صدارتی انتخابات میں شرکت پرجوش اور اچھی ہے۔تیرہویں صدارتی انتخابات ترک وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے انقرہ ، استنبول ، ارض روم ، طرابزون ، ازمیر اور انطالیہ کے شہروں میں قائم پولنگ اسٹیشنوں میں ہم وطنوں کے تعاون اور موجودگی سے شروع ہوئے ہیں۔
ترکی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مشنوں نے ترکی حکومت کے متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ ، ترکی میں مقیم ہم وطنوں کی شرکت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔آبیدجان میں ایرانی سفارتخانے نے بھی اعلان کیا ہے کہ آئیوری کوسٹ میں قائم ایرانی سفارتخانے میں 13 ویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شروع ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور کل دو بجے تک جاری ہوگا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق اس وقت ایران سمیت دنیا کے 133 ممالک بشمول بھی 13ویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور صرف تین ممالک بشمول کینیڈا ، سنگاپور اور بحرین میں منعقد نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں