سعودی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق، تاروت علاقے کے رہنے والے شیعہ نوجوان مصطفیٰ بن ہاشم بن عیسی آل درویش کہ جسے 2015 میں جیل میں ڈالا تھا کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ سزائے موت پانے والے شیعہ نوجوان پر 13 الزامات ہیں! قطیف کے مظاہروں میں درویش کی شرکت کو اس کا ایک الزام قرار دیا گیا ہے۔
سعودی حکومت کے ذریعہ اس نوجوان کے خلاف لگائے جانے والے دوسرے الزامات میں ، گورنر کے خلاف مسلح اقدام ، ڈکیتی ، غیر قانونی گروپ کی تشکیل ، سیکیورٹی مراکز اور سیکیورٹی گشتوں پر فائرنگ اور قطیف میں بغاوت کی کوششیں شامل ہیں۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ جیل میں اسے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھا اور جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا اس وجہ سے اس نے اپنے خلاف من گھڑت الزامات کی ایک لمبی فہرست پر مجبور ہو کر دستخط کر دئیے۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ چند روز قبل انسانی حقوق کی کچھ تنظیموں نے درویش کے سزائے موت کے حکم کی منسوخی کا مطالبہ کیا تھا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج