ئی دہلی ، 14 جون ۔۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابقہ پاکستان (ن لیگ) کی حکومت پر کلبھوشن جادھو کیس کو پیچیدہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
مسٹر قریشی نے اتوار کو ملتان میں ایک پارک کی تعمیراتی کام کا آغاز کرنے کے بعد صحافیوں سےبات چیت کرنے کے دوران یہ الزام لگایا۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے بین الاقوامی عدالت انصاف کی ہدایت پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی سے انکار کرے تاکہ اسے آئی سی جے جانے کا راستہ پھر کھل سکے۔ اپوزیشن کو اس سلسلے میں بیانات دے کر لاعلمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے اور ہندوستانی فریق کو مضبوط کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ “
تاہم ، مسٹر قریشی نے اس سلسلے میں تفصیلات کچھ نہیں بتایا کہ 2013 سے 2018 تک اپنے پانچ سالہ اقتدار کے دوران نواز شریف حکومت نے کس طرح معاملہ پیچیدہ بنادیا تھا۔
وزیر خارجہ کا بیان پاکستان قومی اسمبلی میں آئی سی جے (جائزہ اور نظرثانی) بل 2020 کی منظوری پر عمران خان کی زیرقیادت حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی سخت مخالفت کے درمیان سامنے آیا ہے۔ یہ قانون آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق جادھو تک نئی قونصلر رسائی کی اجازت دے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر ہندوستان ایک مرتبہ پھر پاکستان کو آئی سی جے میں گھیرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جو بھی احتساب کے عمل سے گزر رہا ہے اسے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 52 سالہ ہندوستانی بحریہ کے افسر کلبھوشن سدھیر جادھو کو پاکستانی فوجی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں اپریل 2017 میں سزائے موت سنائی تھی
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج