دہلی پردیس کانگریس کے صدر چودھری انل کمار کی قیادت میں پٹرول اور ڈیزل کی شرحوں میں لگاتار ہو رہے تاریخی اضافہ کے خلاف دہلی کے سبھی پٹرول پمپوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کووڈ وبا سے متاثر ملک میں بڑھتی بے روزگاری، مہنگائی اور تباہ معیشت کے دور میں مرکز اور دہلی حکومت پٹرول و ڈیزل کی شرحوں میں بے لگام اضافہ پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ جاری ہے جس کے خلاف کانگریس کارکنان نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کی ہدایت کے مطابق آج دہلی بھر کے سبھی پٹرول پمپوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کانگریس کی مرکزی قیادت کے سینئر لیڈروں سمیت دہلی کانگریس کے سرکردہ لیڈروں نے مودی حکومت کے عوام مخالف رویے کے خلاف مظاہرہ میں شامل ہو کر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔دہلی پردیس کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار کی قیادت میں پوری دہلی کے پٹرول پمپوں پر پٹرول اور ڈیزل کی بے قابو قیمتوں کو واپس لینے کا مطالبہ اور مہنگائی کے اضافی بوجھ کے خلاف علامتی احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ دہلی گیٹ اور فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم واقع پٹرول پمپ پر ہوئے مظاہرے میں ریاستی صدر چودھری انل کمار، کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ریاستی انچارج شکتی سنگھ گوہل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ دیگر پٹرول پمپوں پر احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہونے والوں میں کانگریس خزانچی پون بنسل، کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک، ہریش راوت، اجے ماکن، سابق ریاستی صدر جے پرکاش اگروال اور سبھاش چوپڑا، سابق رکن پارلیمنٹ کرشنا تیرتھ، وویک بنسل، گورو گگوئی، ڈاکٹر امر سنگھ، اکھلیش پرساد سنگھ، رمنیت سنگھ بٹو، انچارج اے آئی سی سی منیش چترتھ، اور دیویندر یادو، ہارون یوسف، ڈاکٹر نریندر ناتھ، ڈاکٹر کرن والیہ، جے کشن، انل بھاردواج، ابھشیک دَت، مودت اگروال، شیوانی چوپڑا، علی مہندی، سندیپ گوسوامی، مرزا جاوید علی، پرویز عالم، ریاستی خاتون صدر امرتا دھون اور انوج اترے سمیت ضلع صدر، بلاک صدر، مختلف سیل اور محکموں کے عہدیداران وغیرہ شامل ہیں۔احتجاجی مظاہرہ کے دوران کانگریس کارکنان نے ہاتھوں میں حکومت مخالف نعرے لکھے تختیاں لیے ہوئے تھے جن میں ’جب سے بھاجپا آئی ہے- مہنگائی لائی ہے‘، ’پٹرول ڈیزل کی قیمت 100 کے پار-شرم کرو مودی سرکار‘، ’نریندر-اروند ہوش میں آؤ-پٹرول ڈیزل کے دام فوراً گھٹاؤ‘ وغیرہ لکھے ہوئے تھے۔ مظاہرہ کےد وران دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی اصل وجہ مرکزی حکومت کے ذریعہ لگائی گئی ایکسائز ڈیوٹی اور دہلی حکومت کے ذریعہ لگایا گیا ویٹ ہے۔ اگر مودی اور کیجریوال پٹرول—یزل سے ایکسائز ڈیوٹی اور ویٹ میں تخفیف کر دیں تو دہلی میں کفایتی شرحوں میں پٹرول-ڈیزل دستیاب ہو سکتا ہے۔
تلنگانہ اسپائس کچن رسٹورنٹ جوبلی ہلز میں زور دار دھماکہ
حائیڈرا نے دوبارہ انہدامی کارروائیوں کا کردیا آغاز
وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج کے جوانوں کے منائی دیوا لی۔
مجلس مہاراشٹرا اسمبلی کے انتخابی میدان میں، 16 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔
رود موسیٰ بحالی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد نومبر کے پہلے ہفتے میں رکھا جائے گا ’ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی