اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے اتوار کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔مقامی خبر رساں ادارے کیاطلاعات کے مطابق اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ممکنہ طور پر 13 جون کو ختم ہوجائے گا۔ اس روز پارلیمنٹ میں نئی حکو مت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوگی۔
نیتن یاہو کے اتحادی اور اسپیکر پارلیمنٹ یاروف لیون نے اعلان کیا کہ اتوار کے روز ہونے والے خصوصی اجلاس میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوگی اس لیے تمام ارکان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
اگر دائیں اور بائیں بازو کی جماعتیں اور عرب جماعت کا اتحاد اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسی دن نئی حکومت حلف اٹھالے گی اور نفتالی بینیٹ وزیراعظم بن جائیں گے اور نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم ہوجائےگا۔