ئی دہلی :دہلی اور مہاراشٹرا کے بشمول کئی ریاستوں میں پیر /7 جون سے ان لاک پر عمل آوری کی جارہی ہے ۔ ان ریاستوں میں ٹاملناڈو ، گجرات ، اڈیشہ اور اترپردیش شامل ہیں جنہوں نے لاک ڈاؤن میں رعایتیں دینے کا اعلان کیا ہے ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے 50 فیصد گنجائش کے ساتھ دہلی میں میٹرو ٹرین چلانے کی اجازت دیدی ہے ۔آمد و رفت کے لیے اضافی وقت نکالنے اور اسٹیشن کے باہر بھی کووڈ ضابطوں پر عمل درآمد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسی طرح دہلی میں صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک طاق اور جفت کی بنیاد پر دوکانات ، مارکٹس اور مالس کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ادھر مہاراشٹرا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر 18 اضلاع میں رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست میں پیر سے لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر چھوٹ ملے گی۔ کورونا پوزیٹیویٹی شرح اور اسپتالوں میں آکسیجن بیڈ کی دستیابی کودیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں رعایت دی جائیگی۔ مہاراشٹر میں اٹھارہ ایسے اضلاع ہیں جہاں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ وہاں سے لاک داؤن جیسی پابندیاں ہٹالی جائیں گی۔ چیف منسٹر ادھوٹھاکرے کے اعلان کے مطابق، مہاراشٹر میں اَن لاک کا عمل پانچ مرحلوں میں ہوگا۔ یعنی پانچ مرحلوں میں ریاست میں لاک ڈاؤن ہٹایا جائیگا۔ حالانکہ ممبئی کو ابھی رعایت کے لیے مزید انتظار کرنا پڑیگا۔ ممبئی میں ان لاک پر فیصلہ /15جون کے بعد لیاجائیگا۔اترپردیش میں بھی ایسے اضلاع جہاں کورونا کے فعال کیسیس 600 سے کم ہیں انہیں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تاہم رات 7 سے صبح 7 بجے تک رات کا کرفیو برقرار رہے گا ۔ ٹاملناڈو نے اگرچہ لاک ڈاؤن میں /14 جون تک توسیع کی ہے تاہم چیف منسٹر ایم کے اسٹالین کل بعض رعایتوں کا اعلان کیا ۔ جس کے تحت ضروری اشیاء فروخت کرنے والی دوکانات ، سبزی کی دوکانات ، گوشت اورمچھلی کی دوکانات کو صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ حکومت نے 11 ایسے اضلاع میں رعایتیں نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ گجرات میں حکومت نے 7 جون سے صد فیصد عملہ کی حاضری کے ساتھ سرکاری دفاتر اور خانگی اداروں میں کام کی اجازت دی ہے ۔ حکومت نے 36 شہروں میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک دوکانات کو کھلی رکھنے کی پہلے ہی اجازت دی تھی ۔ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے گجرات حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں /11 جون تک توسیع کی گئی تھی ۔ اڈیشہ حکومت نے /17 جون تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی اعلان کیا ہے تاکہ ریاست میں کورونا وباء پر قابو پایا جاسکے ۔ تاہم نوپاڈا ، گچھ پتی اور سندر گڑھ میں صبح 6 بجے سے دن میں ایک بجے تک ویک ڈے میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ تینوں اضلاع میں اشیائے ضروریہ مقررہ وقت میں ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج