حکومت نے ٹوئٹر کو ایک نوٹس جاری کیا ہے اور اُسے آئی ٹی کے نئے ضابطوں پر فوری عمل درآمد کیلئے آخری موقع دیا ہے۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے خبردار کیا ہے کہ ضابطوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے نتیجے میں پلیٹ فارم کو آئی ٹی ایکٹ کے تحت حاصل واجبات سے استثنیٰ ختم ہوجائے گا۔ وزارت نے کہاہے کہ ضابطوں پر عمل درآمد سے ٹوئٹر کے انکار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ کی سائٹ اپنے وعدوں کو پورا کرنے اور اپنے پلیٹ فارم پر بھارت کے عوام کو محفوظ استعمال فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ حکومت نے کہاہے کہ بھارت میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے سرگرم رہنے کے باوجود یہ اعتماد سے بالاتر ہے کہ ٹوئٹر ان کارپوریشن نے ہٹ دھڑمی کی وجہ سے ایسا نظام قائم کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے ذریعے بھارت کے عوام بھارت میں ٹوئٹر کے مقررہ ذرائع سے ایک مقررہ وقت کے اندر اور شفاف طریقے سے پلیٹ فارم کے ساتھ اپنے مسائل کو حل کرسکیں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج