ملک میں کو’9ہزار بچے کورونا کی تیسری لہر کےشکار

نئی دہلی۔کورونا کی تیسری لہر کا قہر بچوں پر ٹوٹ پڑا ہےابھی دوسری لہر تھمنے نا پائی تھی کےتیسری لہر کی دستک نے مرکزی و ریاستی حکومتوں کے پاؤں سے زمینکھینچ لی ماہرین نے اندیشہ ظا ہر کیا ہے کے یہ بچوں کے لیے زیادہ خطر ناک ثابت ہوسکتی ہے۔ مہاراشٹرا کے احمد نگر میں صرف مئی کے مہینے میں 9 ہزار بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ بچوں میں کورونا کے بڑھتے واقعات نے اب محکمہ صحت کے ہوش اُڑا دیئے ہیں۔ بچوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس دوران جنوبی ہند میں مارچ اور مئی کے درمیان 37,332 بچے کورونا کی زد میں آئےہیں۔۔ کورونا کے اعداد و شمار پر نظر دوڑائیں تو تاحال مختلف ریاستوں میں کئی ہزار بچے نئے کورونا انفیکشن کی زد میں آچکے ہیں۔ تشویش اس بات پر ہے کہ اگر یہ انفیکشن بڑے پیمانے پر پھیل جائے تو کیا صورتحال پیدا ہوجائے گی۔ چنانچہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ حکام نے وبائی امراض کے انسداد کیلئے ماہرین سے صلاح و مشورہ شروع کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اگر ہم کورونا کے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ مہاراشٹرا میں تیسری لہر بھی خطرناک ہوسکتی ہے۔۔ملک میں اب کورونا سے اموات میں کمی درج کی جا رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2713 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پچھلے ایک مہینے میں یہ سب سے کم اموات ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1,32,364 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2,07,071 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے 16,35,953ایکٹو معاملے ہیں۔ حکومت کے جاری کردہ کورونا گائڈ لائنس پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ہم کورونا کو مات دے سکتے ہیں۔ کورونا سے لڑائی میں ٹیکہ کاری کے عمل میں تیزی اختیار کی جا رہی ہے۔ اب تک 22 کروڑ 41 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں