سنٹرل بینک ایران کے گورنر صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر برطرف

تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے سنٹرل بینک کے گورنر کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر برطرف کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق حسن روحانی نے جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بحیثیت امیدوار کھڑے ہونے والے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی کو برطرف کردیا ہے۔ہمتی نے گورنر ہاؤس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ حسن روحانی نے مجھے بلایا اور کہا کہ اگر آپ الیکشن میں کھڑے ہوئے تو آپ مرکزی بینک کے چیف نہیں رہ سکتے کیونکہ اس سے مالیاتی اور زر مبادلہ کی شرح کی پالیسیاں متاثر ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں