اب اے ٹی ایم کی طرح ڈیجیٹل آدھارکارڈ :قوائد میں تبدیلی

نئی دہلی : آدھار کارڈ 12 ہندسوں کا انفرادی شناختی نمبر ہے جو یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ حکومت ہند کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ ہر ہندوستانی شہری کے لئے ایک اہم دستاویز ہے اور سرکاری اسکیموں کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کے لئے آدھار کارڈ رکھنا لازمی ہے۔یو آئی ڈی اے آئی نے 2021 میں آدھار کارڈ کو نئی شکل دی ہے ، جسے پی وی سی آدھار کارڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پہلے آدھار صرف چھپی ہوئی شکل میں دستیاب تھا لیکن اب نئی ترمیم کے تحت اسے ڈیجیٹل تسلیم بھی دیا گیا ہے ، جس سے اسے کہیں بھی لے جانے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس ضمن میں تفصیلات ویب سائیٹ
uidai.gov.in
پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ اگر آپ نے اپنا موبائل نمبر اپنے آدھار کارڈ سے لنک نہیں کیا ہے ، آپ ابھی بھی پی وی سی آدھار کارڈ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ آدھار کی شروعات سابقہ یوپی اے حکومت نے 2009ء میں کی تھی ۔ ابتداء میں اس کے تعلق سے ملک بھر میں بعض گوشوں نے کئی اندیشے ظاہر کئے جن میں اپوزیشن بی جے پی بھی شامل رہی۔ لیکن موجودہ مودی حکومت نے آدھار کو نہ صرف برقرار رکھا بلکہ اس میں تبدیلیوں کے ساتھ اسے شہریوں کا اہم دستاویز بنادیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں