حیدرآباد : تلنگانہ حکومت نے تعلیمی اداروں کے لئے گرمائی تعطیلات میں 15 جون تک توسیع کردی ہے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے پیش نظر اسکولوں کی گرمائی تعطیلات میں 15 دن کی توسیع کی ہدایت دی ہے۔ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن نے تمام ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹرس اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ احکامات پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ گرمائی تعطیلات میں توسیع کے احکامات کا اطلاق سرکاری اور خانگی اسکولوں کے علاوہ ڈائیٹ کالجس پر ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد 27 اپریل سے 31 مئی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ اب جبکہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 9 جون تک توسیع کی ہے لہذا تعلیمی اداروں کو مزید 15 دن کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کئی خانگی تعلیمی اداروں نے آن لائن کلاسیس کے شیڈول جاری کردیا تھا۔ لیکن حکومت کے تازہ احکامات کے تحت 15 جون کے بعد ہی آن لائن کلاسیس کا آغاز کرنا پڑے گا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج