چیف سکریٹری سومیش کمار کا ٹرین میں سفر، مسافرین سے مسائل پر بات چیت
حیدرآباد : چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج میٹرو ٹرین خدمات کا معائنہ کیا اور اسٹیشنوں میں کوویڈ قواعد کی پابندی کا جائزہ لیا۔ سومیش کمار کے ہمراہ حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی اور ایل اینڈ ٹی منیجنگ ڈائرکٹر کے وی بی ریڈی موجود تھے۔ چیف سکریٹری نے میٹرو ٹرین میں عہدیداروں کے ہمراہ خیریت آباد اسٹیشن سے امیرپیٹ تک سفر کیا اور مسافرین سے سہولتوں کے بارے میں بات کی۔ لاک ڈاؤن کے اوقات میں توسیع کے سبب میٹرو ٹرین کی خدمات میں اضافہ کیا گیا ۔ چیف سکریٹری نے ٹرین خدمات کو مزید بہتر بنانے اور سیفٹی انتظامات پر مسافرین سے رائے حاصل کی۔ عوام نے میٹرو خدمات اور سیفٹی انتظامات کی ستائش کی۔ تاہم ٹرین کے اوقات میں اضافہ کی گزارش کی تاکہ وہ دفاتر اور تجارتی اداروں کے بند ہونے کے بعد بہ آسانی اپنی منزل واپس ہوسکیں۔ مسافرین کی تجویز پر چیف سکریٹری نے دونوں منیجنگ ڈائرکٹرس کو مشورہ دیا کہ میٹرو ٹرین کی خدمات میں کم از کم ایک گھنٹے کی توسیع کی جائے۔ تجویز کے مطابق میٹرو ٹرین صبح 11.45 بجے کی بجائے ایک بجے دن آخری سرویس پر روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین 2 بجے تک مسافرین کو اپنی منزل تک پہنچادیگی۔ ٹرین سرویس کے آغاز کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور صبح 7 بجے ٹرمنل اسٹیشنوں سے ٹرین روانہ ہوگی۔ چیف سکریٹری نے دونوں منیجنگ ڈائرکٹرس کو بہتر خدمات پر مبارکباد دی۔ اُنھوں نے کہاکہ کورونا کی مشکل گھڑی میں میٹرو ٹرین عوام کی بہتر خدمت انجام دے رہی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج