امریکہ: ٹیکہ لگواچکے لوگوں کے لئے اب فلم تھیئٹرس میں ماسک پہننے کی پابندی ختم


واشنگٹن ، 29 مئی ۔ امریکہ میں مووی تھیئٹرس میں جمعہ کے دن سے کورونا سے حفاظ کا ٹیکہ(اینٹی کوروناویکسین) لگوا چکے افراد کے لئے ماسک پہننے کی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔اے ایم سی انٹرٹینمنٹ ، سنیمارک اور ریگل سنیما نے بتایا ہے کہ جن لوگوں نے مکمل طور پر ویکسین نہیں لگوائی ہے، ان کو ماسک پہننالازمی ہے۔ نیز معاشرتی فاصلے اور صحت کے دیگر رہنما خطوط پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔اے ایم سی انٹرٹینمنٹ کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی گائیڈ لائن کے مطابق جو لوگ مکمل طور پر ٹیکہ کاری کروا چکے ہیں، انہیں مووی تھیئٹرس میں ماسک پہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم اگر ویکسین مکمل طور پر نہیں لگی ہے توماسک لگانا ہوگا۔ ریگل اور سنیمارک کی ویب سائٹ پر بھی اسی طرح کی پالیسی بیان کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ دو ہفتے قبل سی ڈی سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مکمل طور پر ویکسینلگوانے والے افراد کے لئے ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔ اس کے بعد اس کا اعلان مووی تھیئٹرس کی جانب سے کیا گیاہے۔ امریکہ میں طویل وبا کے بعد سنیما گھروں کے بند ہونے اور نئی فلموں کی ریلیز نہ ہونے کے بعداب لوگ فلمیں دیکھنے کے لئے تیز ی رخ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں