مرکز نے افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے، ہندو، سکھ، جین، بَودھ، پارسی اور عیسائی برادری کے اُن لوگوں سے، جنہوں نے بھارت میں پناہ لی ہوئی ہے، بھارتی شہریت کیلئے درخواستیں طلب کیں

مرکز نے افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے تعلق رکھنےوالے، ہندو، سکھ، جین، بَودھ، پارسی اور عیسائی برادری کے اُن لوگوں سے، جو گجرات،راجستھان، چھتیس گڑھ، ہریانہ اور پنجاب کے 13 ضلعوں میں رہ رہے ہیں، بھارتی شہریت کیلئےدرخواستیں طلب کی ہیں۔

مرکزی وزارتِ داخلہ نے اِس سلسلے میں کل ایک اطلاع نامہجاری کیا۔ یہ اطلاع نامہ، شہریت سے متعلق قانون 1955 کے تحت حکم پر فوری عمل درآمدکیلئے ہے۔ گجرات کےMorbi، راجکوٹ،پَٹن اور وڑودرا، چھتیس گڑھ کے دُرگ اور بَلودا بازار، راجستھان کے جالور، اُدے پور،پالی، باڑمیر اور سِروہی، ہریانہ کے فریدآباد اور پنجاب کے جالندھر ضلعوں میں فی الحالرہنے والے لوگ، بھارتی شہریت کی درخواست دینے کے اہل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں