حیدرآباد۔ ہیلت ڈائرکٹر جی سرینواس راؤ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ ٹل گیا آئندہ دو یا تین ہفتوں میں کورونا کیسوں میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔ گھر گھر فیور سروے کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے ہیں تاحال 4 لاکھ افراد میں کورونا کی علامتوں کی نشاندہی کی گئی اور 3.16 لاکھ افراد میں میڈیکل کٹس تقسم کئے گئے ۔ ریاست میں کورونا کا تناسب 5.1 فیصد ہے۔ آئندہ ہفتہ دس دن میں حالات کنٹرول میں آجائیں گے۔ سرینواس راؤ نے گھر گھر فیور سروے کے پہلے مرحلہ میں 2,41,103 لاکھ اور دوسرے مرحلہ کے سروے میں تاحال 1,57,963 افراد میں کورونا کی علامتوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 33,374 ٹیموں نے 1,01,28,711 کروڑ مکانات کا سروے کیا۔ دوسرے مرحلے میں7089 ٹیموں نے 46,70,358 لاکھ مکانات کا سروے کیا۔ دوسرے مرحلہ کا فیور سروے جاری ہے جو عنقریب مکمل ہوجائیگا۔ اس سروے کے بہتر نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ہیلت ڈائرکٹر نے بتایا کہ ملک کی دیگر ریاستوں کے دیہی علاقوں میں کورونا کی سنگین صورتحال ہے جبکہ تلنگانہ کے دیہی علاقوں میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ ریاست کے 1518 سرکاری ہاسپٹلس میں کورونا آؤٹ پیشنٹ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ریاست میں کورونا کیسوں میں دن بہ دن کمی آرہی ہے جون کے آخر تک تلنگانہ میں کورونا کی دسری لہر تقریباً کنٹرول میں آجائیگی ۔ فی الحال تلنگانہ ہاسپٹلس میں بیڈس کی قلت نہیں ہے۔ آئندہ دس دن میں حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔ مئی کے تیسرے ہفتہ کی ابتداء میں کورونا کی پازیٹیو شرح 6.1 فیصد تھی جو اب گھٹ کر 4.1 فیصد ہوگئی۔ ریاست میں 33,375 بیڈس خالی ہیں۔ ہیلت ڈائرکٹر نے بتایا کہ ریاست میں تاحال 56 لاکھ لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ دیا گیا ہے۔ ریاست میں 8.68 لاکھ کورونا ویکسین دستیاب ہیں جس میں کووی شیلڈ کے 6.18 لاکھ اور کوویکسین کے 2.50 لاکھ ڈوز شامل ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج