ہندوستان میں 70 کروڑ سے زیادہ کورونا کیس،42 لاکھ اموات

مریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کی تحقیق اور سروے میں سنسنی خیزانکشافات : نئی بحث شروع ہوگئی ہے
کیاملک میں کورونا کیسوں اور اموات کو چھپایا گیا ہے۔ ؟

امریکہ کے مشہور اخبار’ دی نیویارک ٹائمز ‘ کے سروے اور تحقیق میں کئی سنسنی خیز اور چونکا دینے والے انکشافات میں بتایا گیا کہ ہندوستان میں 70 کروڑ عوام کورونا سے متاثر ہوئے اور 42 لاکھ اموات ہوئی ہیں۔ کیا یہ حقیقت ہے۔ ملک میں کورونا کیسوں اور اموات کو چھپایا گیا ہے۔ اس پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ ’ دی نیو یارک ٹائمز ‘ اخبار کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق یہ تمام تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ ’ نیو یارک ٹائمز نے ‘ ملک میں کورونا کیس اور اموات کے حقائق کا جائزہ لینے 12 سے زیادہ ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیا ۔ تین سروے کی معلومات اور اعداد و شمار کے مطابق اندازہ کرتے ہوئے رپورٹ تیار کی ہے۔ حکومت ہند نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ 24 مئی تک ملک میں 2,69 کروڑ کورونا کیس درج ہوئے اور 3,07 لاکھ اموات ہوئی ہیں۔ تاہم امریکی اخبار کی تحقیق میں حکومت کے پیش کردہ اعداد و شمار سے 26 گنا زیادہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 70.7 کروڑ کورونا کے کیسس درج ہوئے اور 42 لاکھ تک اموات ہوئیں۔ زیادہ تر دیہی علاقوں میں گھروں کے پاس ہی اموات ہوئی ہیں اور ساتھ ہی کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے طبی نظام مستحکم نہ ہونے کی وجہ سے کورونا کے کیسس میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکہ کے ایل اسکول آف پبلک ہیلت اسوسی ایٹ کے پروفیسر ڈان وینبرگ نے کہا کہ ہندوستان کثیر آبادی والا ملک ہے۔ سروے کے ذریعہ حقائق کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ڈائرکٹر سنٹر فار ڈیزس ڈینماکس اکنامک اینڈ پالیسی ڈاکٹر رامانن لکشمی نارائن نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کے آغاز جنوری کے قبل سے ہی ملک میں تین قومی سروے کئے گئے جس میں پتہ چلا ہے کہ حکومت جو اعداد و شمار پیش کررہی ہے اس سے 26 گنا زیادہ کیس اور اموات کا نیویارک ٹائمز رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں