طوفان کے پیش نظر این ڈی آرایف کی ایک سو سے زیادہ ٹیمیں تعینات کی گئیں

کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان نے کہا ہے کہ پانچ ریاستوں، اڈیشہ، مغربی بنگال، آندھراپردیش، تملناڈو اور جھارکھنڈ، اور مرکز کے زیر انتظام علاقے انڈومان نکوبار جزائر میں سمندری طوفان ”یاس“ کے پیش نظر ایک سو سے زیادہ NDRF کی ٹیمیں تعینات کی جارہی ہیں۔ جناب پردھان نے کہا کہ ان ٹیموں کو ملک کے مختلف حصوں سے طیاروں کے ذریعے بھیجا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 52 ٹیمیں اڈیشہ میں جبکہ 35 ٹیمیں مغربی بنگال میں تعینات کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو باہر نکالا جارہا ہے اور توجہ اِس بات پر دی جارہی ہے کہ کوئی بھی ہلاکت نہ ہو۔ امکان ہے کہ سمندری طوفان بدھ کے روز اڈیشہ اور مغربی بنگال کے درمیان ساحل سے ٹکرائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں