وزیر داخلہ نے سمندری طوفان ”یاس“ کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سمندری طوفان ”یاس“ کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج اڈیشہ، آندھراپردیش اور مغربی بنگال کے وزرائے اعلیٰ اور انڈومان نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر صاحبان کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کی صدارت کی۔ انھوں نے سینئر عہدیداروں کو زیادہ خطرے والے علاقوں سے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کو یقینی بنانے کیلئے ریاستوں کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے تمام متعلقہ محکموں کو بھی ہدایت دی کہ وہ ساحل کے قریب کام کرنے والوں کو وقت پر باہر نکالنے کو یقینی بنائیں۔ جناب شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ بجلی کی سپلائی اور مواصلات کے نیٹ ورک میں رکاوٹ کی مدت کو کم سے کم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں