کورونا نےدنیا کے 34.63 لاکھ سے زیادہ افراد کو نگل لیا۔’متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 71 لاکھ 78 ہزار 756

واشنگٹن، ریو ڈی جنیرو ، نئی دہلی : — دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اوراسنے اب تک دنیا بھر میں 16.71 ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 34.63 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس کی زد میںآنے سے موت ہوئی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 71 لاکھ 78 ہزار 756 ہوگئی ہے جبکہ 34 لاکھ63 ہزار 891 افراد موت ہوئی ہے۔دنیا کے سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار میں کچھ کمی آئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 31 لاکھ17 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور 5 لاکھ 89 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور اموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 222315 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار 447 ہوگئی ہے۔ اسدوران ، تین لاکھ دو ہزار 544 مریض صحت مند ہوئے ہیں اور اب تک 23728011 افراد نے ملک میں وبا کو شکست دی ہےاور ری کوری کی شرح 88.69 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اس دوران سرگرم معاملات میں 84683 کی کمی سے یہ تعداد 27لاکھ 20 ہزار 716 رہ گئی ہے۔ اس دوران 4454 مریض اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جنہیں ملاکر اس بیماری سے اموات کیتعداد بڑھ کر 303720 ہوگئی ہے۔متاثرین افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہورہاہے اور اب تک 1.60 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 4.49 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کوروناسے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک59.80 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.08 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکینے کورونا کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51.86 لاکھ سےتجاوز کرچکی ہے اور 46268 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 49.44 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہےاور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.16 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 44.78 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہافراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 41.92لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور قریب 1.25 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میںاسپین کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ یہاں اس وائرس کی زد میں آکر 36.57 لاکھ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ اسپین میں اس وبا نے36.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر کیا ہے اور 79620 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا متاثرین کی تعداد 35.39 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 74063 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ کولمبیا میں 32.32 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 84724 افراد اپنی زندگیوںسے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے اور اس وبا کی وجہ سے 72928افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کورونا انفیکشن کے معاملے میں ایران نے میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہاں کورونا وائرس سے 28.32 لاکھ سے زیادہافراد متاثر ہوئے ہیں اور 78597 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں 23.96 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثرہوئے ہیں اور اموات کے معاملات میں یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2.21لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.41 لاکھ سے زیادہ ہے اور 51421 افراد اپنیزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 19.25 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ، جبکہ 68053 افراد اپنیزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے کیسز 17.75 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں ، جبکہ 49328 افراد ہلاک ہوچکی ہے۔ نیدرلینڈمیں اب تک 16.53 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 17817 افراد لقمہ اجل بنچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 16.35 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 55802 افراد لقمہ اجل بنچکے ہیں۔پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 9.03 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 20308 مریض دم توڑ چکے ہیں۔پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وبا پھیل رہی ہے یہاں 7.89 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12376 مریضفوت ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں