حیدرآباد: ۔ یہ کوئی کہاوت نہیں حقیقت ہےکے ایک ہی منڈپ میں ایک شخص نے دوسگی بہنوں سے ایک ساتھ شادی کی۔یہ انوکھا واقعہ تلنگانہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق میدک ضلع کے آسن پلی دیہات میں رہنے والے وینکٹیشم کو دو بیٹیاں سواتی اور شویتا ہیں۔سواتی کا رشتہ ضلع کے شیوم پیٹ سے تعلق رکھنے والے بالاراجو کے ساتھ طئے پایاتاہم ذہنی طورپر متاثر دوسری بیٹی شویتا کی شادی بھی وہ بالاراجو سے کرنا چاہتا تھا۔اس پر دلہے کے ارکان خاندان نے رضامندی ظاہر کردی جس کے بعد دونوں بہنوں کی شادی ایک ہی دن ایک ہی منڈپ میں ایک ہی نوجوان کے ساتھ انجام پائی۔سواتی کو بالاراجو کے مکان بھیج دیاگیا جبکہ شویتا کو اس کے اپنے گھر میں ہی رکھ لیاگیا۔اس شادی کیلئے باقاعدہ طورپر شادی کے کارڈس بھی شائع کروائے گئے اور تمام مہمانوں کی موجودگی میں بالاراجو نے دونوں بہنوں کو منگل سوتر پہنایا۔شادی میں شریک مہمانوں کی حیرت کی انتہائی نہ رہی۔اس انوکھے واقعہ پرگاوں میں کئی افراد ششدررہ گئے اور اس کے چرچے عام ہیں۔بڑی اور چھوٹی بہن کے ساتھ بالاراجو کی ایک ہی منڈپ میں ایک ساتھ شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔واضح رہے کہ کرناٹک کے کولار میں بھی چند دن پہلے ایسی ہی ایک شادی ہوئی تھی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج