گریٹر حیدرآباد میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی ‘ تقریبا 10 ہزار مقدمات درج

حیدرآباد۔ لاک ڈاون میں سختی اور پولیس کی غیر معمولی مستعدی کے دوران آج گریٹر حیدرآباد میں تقریباً 10 ہزار مقدمات درج کئے گئے ۔ تینوں پولیس کمشنریٹس سائبرآباد، حیدرآباد اور راچہ کنڈہ میں کئی گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا اور پولیس نے سختی سے لاک ڈاون پر عمل کا فیصلہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران حیدرآباد میں 5680 مقدمات درج ککئے گئے ۔ سائبر آباد پولیس نے آج 2000 مقدمات درج کئے اور راچہ کنڈہ میں 2 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔ اس دوران کمشنر حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے اوقات میں شہریوں کو ضروریات کی تکمیل مکمل کرنی چاہیئے۔ انہوں نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر انتباہ دیااور کہا کہ اشد ضرورت کے بغیر پاسیس کیلئے درخواست دینے پر درخواستیں مسترد کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ملک کے دیگر شہروں دہلی، بنگلورو اور ممبئی سے کافی بہتر ہے اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری اور چوکسی سے مزید بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے 80 سے زائد چیک پوسٹ کی اعلیٰ عہدیدار نگرانی کررہے ہیں اور حیدرآباد کو محفوظ شہر بنانے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں