حیدرآباد۲۲،مئی(پی ایم آئی)ریاستی پولیس کے سربراہ ایم مہندر ریڈی نے واضح طور پر کہا کےلاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے والوں کی ضبط کی گئی گاڑیاں لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد ہی ملیں گی۔ڈی جی پی نےاپنے ما تحتین کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں لاک ڈاون پر مزید سختی سے عمل کریں۔انہوں نے آج شہر کے مختلف مقامات پر لاک ڈاون کے نفاذ پرعمل آوری کا شخصی طورپرمعائنہ کیا۔انہوں نے کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت اور سائبرآباد کے کمشنر پولیس وی سی سجنار کے ساتھ مختلف مقامات پر لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی نے لاک ڈاون کے دوران غیر ضروری طورپر گھروں سے نکلنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج