چین میں ٹیکہ کاری کی رفتار میں اضافہ

چین نے یومیہ اوسطاً ایک کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگانے کے ساتھ اپنی ٹیکہ کاری کی شرح کو تیز کردیا ہے۔ قومی صحت کمیشن کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں اب تک کووڈ۔19 ویکسین کی 45 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ اسی دوران وبا کو کنٹرول کرنے والے ایک سرکردہ چینی ماہر نے کہا ہے کہ چین کی موجودہ کووڈ۔19 ویکسین بھارت میں پہلے سامنے آئی کورونا وائرس کی قسم کے خلاف بھی موثر ہے۔ چین کے پاس عوامی ٹیکہ کاری مہم میں استعمال کیلئے پانچ ویکسین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں