ریلوے نے اب تک ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں تقریبا 14 ہزار 500 ٹن رقیق طبی آکسیجن پہنچائی ہے۔ ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ اب تک تقریبا 224آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اپنا سفر مکمل کیا ہے اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو راحت پہنچائی ہے۔ آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں روزانہ کی بنیاد پر 800 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن پہنچا رہی ہیں۔
