خلیج بنگال سے اٹھنے والے سمندری طوفان Yaas سے نمٹنے کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ سکریٹری راجیو گوبا کی صدارت میں بحران کے بندوبست سے متعلق قومی کمیٹی NCMC کی آج ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے جناب گوبا نے زور دے کر کہا کہ تمام اقدامات بروقت کئے جانے چاہئیں تاکہ جانوں کی اتلاف اور املاک کی بربادی کو کم سے کم کیا جاسکے۔ انہوں نے ممکنہ طور پر طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کو جلد بحفاظت باہر نکالنے اور تمام کشتیوں اور جہازوں کے ساحل پر واپسی کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ ایک بھی شخص کی جان نہ جاسکے۔ اس میٹنگ میں مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو، آندھراپردیش، انڈمان ونکوبار اور پڈوچیری کے چیف سکریٹریوں نے شرکت کی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج