وزیر اعظم نے کووڈ انیس عالمی وباءپر قابو پانے کی غرض سے گھیرا بندی سے متعلق حکمتِ عملی اختیار کرنے اور ٹیکہ کاری کے عمل میں اضافہ کرنے پر زور دیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کووڈ انیس عالمی وباءسے موثر طور پر نمٹنے کی غرض سے ٹیکہ کاری ، طبی جانچ اور حفظانِ صحت سے متعلق وسائل کے فروغ کے عمل کی رفتار میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مقامی طور پر گھیرا بندی سے متعلق حکمتِ عملی اور دیہی علاقوں میں آکسیجن کی سپلائی کی مناسب تقسیم پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے ملک میں کووڈ انیس اور ٹیکہ کاری سے متعلق صورتحال پر غور و خوض کیلئے آج ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران عہدیداروں نے ریاستی اور ضلع کی سطح پر صورتحال ، طبی جانچ کی صلاحیت ، آکسیجن کی دستیابی، حفظانِ صحت کے بنیادی ڈھانچے اور ٹیکہ کاری سے متعلق تقشِ راہ کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کیا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں