حیدرآباد 12 /مئی(پی ایم آئی)ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں لاک ڈان پر سختی سے عمل آوری کی گئی۔وہیں پولیس ملازمین کے حقیقی ضرورت مندوں کے ساتھ مثالی تعاون بھی کیا۔صبح چھہ تا دس بجے کی نرمی کے دوران پرانے شہر کے علاقے مدینہ سرکل تا چار مینار تک دوکانات کھلی رہیں اور لوگ خریداری میں مصروف دیکھے گئے۔۱۰ بجنے کے ساتھ ہی پولیس نے سختی شروع کردی۔پولیس کے اعلیٰ عہدداروں کوعوام کو ترغیب دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
دونوں شہروں کے اہم سڑکوں پر پولیس نے چیک پوسٹ قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صبح 6 بجے تا 10 بجے تک لاک ڈاؤن میں چھوٹ کے دوران کسی بھی فرد کو پولیس نے نہیں روکا لیکن ٹھیک 10 بجے سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کا سلسلسہ شروع ہوگیا تھا اور پولیس کی پٹرولنگ گاڑیاں سائرن بجاتے ہوئے دکانات اور دیگر تجارتی اداروں کو بند کروادیا جبکہ ٹھیلہ بنڈی والوں کا بھی سڑکوں سے تخلیہ کردیا گیا ۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے پرانے شہر بالخصوص چارمینار کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر پولیس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ غیر ضروری اور بلا وجہ سڑک پر آنے والے افراد کو اپنے مکانات کو لوٹا دیا گیا جبکہ میڈیکل ایمرجنسی اور دیگر طبی امداد کیلئے جانے والے افراد کو دستاویزات کی جانچ کے بعد دواخانہ میڈیکل شاپس وغیرہ کو جانے کی اجازت دی گئی۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر شہر کے دیگر سینئر آئی پی ایس آفیسرس کو چار زونس کا انچارج مقرر کیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس کرائمس ایس آئی ٹی شریمتی شیکھا گوئل کو ایسٹ زون ، ایڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک مسٹر انیل کمار کو سنٹرل اور ویسٹ زون ایڈیشنل کمشنر پولیس لاء اینڈر مسٹر ڈی ایس چوہان کو ساؤتھ زون اور جوائنٹ کمشنر آف پولیس سنٹرل کرائم اسٹیشن مسٹر اویناش موہنتی کو ساؤتھ زون کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج