کورونا وبا بڑھنے کے ساتھ ہی حیات بخش دوائیوں کی کالابازاری کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ اب مریضوں کو چڑھائے جانے والے پلازمہ کی بھی کالابازاری شروع ہو گئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کے زبردست پھیلاؤ کے درمیان کئی منفی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کورونا وبا کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ حیات بخش دوائیوں کی کالابازاری کے معاملے بھی لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ اب ایسی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں جس میں بتایا جا رہا ہے کہ مریضوں کو چڑھنے والے پلازمہ کی کالابازاری شروع ہو چکی ہے۔ گوتم بدھ نگر پولس نے پلازمہ کی کالابازاری کرنے والے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔پولیس محکمہ کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق تھانہ بیٹا 2 پولیس اور کرائم برانچ ٹیم نے مشترکہ طور پر وبا کے دوران پلازمہ کی کالابازاری کرنے والے دو ملزمین کو الفا کمرشیل سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے ایک یونٹ پلازمہ، ایک سیمپل بلڈ، 35 ہزار نقدی اور گاڑی و موبائل فون برآمد کیے ہیں۔دراصل پولیس کے مطابق ملزمین نے بتایا کہ وہ موبائل فون کے ذریعہ اسپتال میں ایڈمٹ مریضوں کے اہل خانہ کو 40 سے 50 ہزار روپے فی یونٹ پلازمہ فروخت کرتے تھے اور اس آفت کے دور میں ناجائز کمائی کر رہے تھے۔ فی الحال پولس نے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے اور پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ پوچھ تاچھ کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔یوگی حکومت ایسے واقعات کا سخت نوٹ لیتے ہوئے انسداد کے لئے ہدایت دی ہے
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج