ئی دہلی، 9 مئی – ملک میں ایک دن میں ریکارڈ پونے چار لاکھ سے زائد لوگوں نے کورونا کو شکست دی ، جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم چار لاکھ سے زیادہ نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں وہیں دوسرے دن چار ہزار سے زائد مریضوں کی اس وبا سے مو ت ہوئی ہے اس دوران ہفتہ کے روز 20 لاکھ 23 ہزار 532 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 663 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 86 ہزار 444 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 17 ہزار 404 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 4،03،738 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار 414 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کچھ دنوں کے مقابلے میں کم بڑھے ہیں اور ان کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 36 ہزار 648 ہوگئی ہے۔ اس دوران 4092 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2،42،362 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.15 فیصد اورایکٹو کیسزکی شرح کم ہو کر 16.76 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.09 فیصد ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج