ایگزٹ پول 2021 سروے: بنگال میں ممتا کی لگ سکتی ہے ہیٹرک ، تمل ناڈو میں ڈی ایم کے ، آسام میں بی جے پی اور کیرالا میں ایل ڈی ایف کی ہو سکتی ہے شاندار جیت

آسام، کیرالا، پڈوچیری ،تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جبکہ ایک مرحلے میں کیرالہ ، پڈوچیری اور تمل ناڈو میں انتخابات ہوئے ، آسام میں تین اور مغربی بنگال میں آٹھ مرحلے میں انتخابات ہوئے۔ مغربی بنگال میں کل یعنی 29 اپریل کو ووٹنگ کا آخری دور ختم ہوتے ہی اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل ختم ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی ، ایگزٹ پول میں نتائج کی جھلک دیکھنے میں آئی۔ مختلف میڈیا ہاؤسز کے ذریعہ مختلف ایکزٹ پولس جاری کیے گئے۔اگر آپ مغربی بنگال کی بات کریں تو ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس نے ریاست کی 294 میں سے 149 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ اس کی قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 116 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہوگی۔ایگزٹ پول 2021 کے مطابق بنگال میں ممتا ، تمل ناڈو میں ڈی ایم کے ، آسام میں بی جے پی اور کیرالا میں ایل ڈی ایف کی جیت ہوسکتی ہے۔ADVERTISEMENT

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں