نئی دہلی: ملک میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3.60 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں لیکن راحت کی بات یہ رہی کہ 2.61 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی، جبکہ تقریباََ 3300 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2556182 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے بعد اب تک ملک میں 14 کروڑ 78 لاکھ 27 ہزار 367 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 360960 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 ہوگئی ہے۔ اس دوران 261162 مریض صحتیاب بھی ہیں۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار 371 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔اس دوران ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 2978709 ہو گئی ہے۔ وہیں مزید 3293 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 201187 ہو گئی ہے۔ ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 82.33 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 16.55 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہو کر 1.12 فیصد رہ گئی ہے۔مہاراشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز میں سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز میں 2289 کی کمی واقع ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 674358 رہ گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 67752 مریضوں کے صحتیاب ہونےسے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3669548 ہوگئی ہے جبکہ مزید 895 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 66179 ہو گئی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج