نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں ملک کی کووڈ۔19 صورتحال پر غور و خوض کیا گیا ۔ ملک بھر میں آکسیجن کی دستیابی ، ادویات اور ہیلت انفراسٹرکچر سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دفتر وزیراعظم (پی ایم او) نے کہا کہ آکسیجن کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے مصروف بااختیار گروپ نے وزیراعظم کو ان کوششوں کے بارے میں بتایا جو ملک بھر میں آکسیجن کی دستیابی اور فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے کی جارہی ہے۔ اس بات پر غور کیا گیا کہ ملک میں مائع طبی گیس کی پیداوار کو بڑھایا جائے ۔ اگست 2020 ء میں یہ پیداوار فی یوم 5700 میٹرک ٹن تھی اور 25 اپریل کو یہ بڑھ 8,922 میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔ اس گیس کی دیسی پیداوار ختم اپریل 2021 ء تک فی یوم 9,250 میٹرک ٹن تک ہوجانے کی توقع ہے ۔ وزیراعظم نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ قریبی ربط میں کام کرتے ہوئے جلد از جلد آکسیجن پلانٹس شروع کئے جائیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ وہ ریاستوں کو ترغیب دے رہے ہیں۔ADVERTISEMENT
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج