حیدرآباد :۔ ٹی آر ایس کی 20 ویں یوم تاسیس تقریب بڑے دھوم دھام سے منائی گئی ۔ ٹی آر ایس کے ہیڈ کوارٹر تلنگانہ بھون پر ٹی آر ایس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے پرچم کشائی انجام دی ۔ اضلاع و منڈل ہیڈکوارٹرس پر وزراء ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی اور پارٹی کے قائدین نے پرچم کشائی کی ۔ کورونا کی وجہ ٹی آر ایس کی 20 ویں یوم تاسیس بڑے پیمانے پر نہیں منائی گئی ۔ ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے پرچم کشائی کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی دن ہے ۔ 20 سال قبل کے سی آر نے علحدہ تلنگانہ ریاست کی تحریک چلانے کے لیے ٹی آر ایس تشکیل دی اور گاندھیائی طرز پر تحریک چلاتے ہوئے علحدہ تلنگانہ ریاست حاصل کیا اور اب تلنگانہ کو سنہرے ریاست میں تبدیل کرنے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ پانی ، فنڈز اور ملازمتوں کے نعرے پر چلائی گئی تحریک اب اپنے مقصد کے حصول میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ ریاست میں بڑے پیمانے پر آبپاشی پراجکٹس تعمیر کئے جارہے ہیں جس سے پینے کے لیے پانی حاصل ہونے کے علاوہ فصلوں کے سیراب کے لیے پانی دستیاب ہے ۔ جس سے ریاست میں سنہرا انقلاب آرہا ہے ۔ فنڈز حاصل کرنے میں حکومت کامیاب ہوئی ہے ۔ گذشتہ 7 سال کے دوران 1.32 لاکھ ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے مزید 50 ہزار ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ نیا زونل سسٹم نظام تیار ہونے کے بعد 95 فیصد ملازمین مقامی نوجوانوں کو حاصل ہوں گے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی سیاسی بصیرت کے باعث ریاست مختصر عرصہ میں ترقی کے کئی نئے ریکارڈ قائم کرچکا ہے ۔ تلنگانہ کے فلاحی اسکیمات ملک کے لیے مثالی ثابت ہورہے ہیں ۔ کئی ریاستیں تلنگانہ کی تقلید کررہے ہیں ۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج