تلنگانہ میں کورونا کا قہر ، 10 ہزار سےزائد کیسس

۔52 اموات، گذشتہ ایک سال میں سب سے زیادہ کیسس اور اموات سے حکومت کو تشویش

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کا قہر دن بہ دن شدت اختیار کررہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ گذشتہ سال مارچ میں کورونا کے آغاز کے بعد سے تلنگانہ میں سب سے زیادہ کیسس اور اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 10122 نئے پازیٹیو کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 52 اموات واقع ہوئی ہیں۔ کیسس اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ نے حکومت کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس 411905 ہوچکے ہیں جبکہ 6446 افراد کی صحت یابی کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 340590 ہوچکی ہے۔ کورونا سے اموات 2094 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 60221 درج کئے گئے ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان 99638 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 5474 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں ریکارڈ تعداد میں 1440 کورونا پازیٹیو کیسس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 140 ، کتہ گوڑم 174 ، جگتیال 204، جنگاؤں 160 بھوپال پلی 101 ، گدوال 78 ، کاماریڈی 279 ، کریم نگر 369، کھمم 424، آصف آباد 77 ، محبوب نگر 417 ، محبوب آباد 202، منچریال 195 ، میدک 229، ملکاجگیری 751 ، ملگ 79 ، ناگرکرنول 257، نلگنڈہ 469 ، نارائن پیٹ 38 ، نرمل 129 ، نظام آباد 498، پدا پلی 169 ، سرسلہ 225 ، رنگاریڈی 621 ، سنگاریڈی 262 ، سدی پیٹ 230 ، سوریا پیٹ 303، وقارآباد 281 ، ونپرتی 157 ، ورنگل ( رورل ) 233، ورنگل (اربن ) 653 اور بھونگیر میں 278 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔ADVERTISEMENT

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں